سکیورٹی فورسز کا چترال کے علاقے میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی 

08:35 PM, 8 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

چترال:سکیورٹی فورسز کا ضلع چترال کے علاقے میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی ہوگئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز  نے  ضلع چترال کے علاقے میں آپریشن کیا۔  اس آپریشن کے دوران فائرنگ کاشدید تبادلہ ہوا اور  2 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی ہو گئے۔

 پاک افغان سرحد کے قریب علاقے ارسون میں  یہ آپریشن  7 اور 8 نومبر کی  درمیانی شب کیاگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  دیگر دہشت گرد وں کی موجودگی کے خدشہ کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت  کو ختم کرنے کاعزم کیا ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں