چترال:سکیورٹی فورسز کا ضلع چترال کے علاقے میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع چترال کے علاقے میں آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران فائرنگ کاشدید تبادلہ ہوا اور 2 دہشت گرد ہلاک 4 زخمی ہو گئے۔
پاک افغان سرحد کے قریب علاقے ارسون میں یہ آپریشن 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گرد وں کی موجودگی کے خدشہ کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کاعزم کیا ہوا ہے۔