اسلام آباد : محنت کشوں کے لیے بری خبر ہے کہ امارات نے لیبر ویزے بند کردیے، پاکستانی سفارت خانہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ اماراتی حکام کو قائل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ اس فیصلے سے پاکستانی مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوگا۔
یو اے ای نے پاکستانی محنت کشوں کے ہر طرح کے لیبر ویزے عارضی طور پر بند کردئیے ہیں۔یو اے ای نے پاکستان سے نوکری کے لئے ویزے پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی ہے ۔
امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے یہ پابندی عائد کی ہے ۔پاکستان سے یو اے ای ماہانہ ہزراوں افراد نوکری کے لئے جاتے ہیں۔تاہم اب اس پابندی کی وجہ سے پاکستان کا مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوگا جو روزگار کے حصول کے لیے دبئی کا رخ کرتا تھا ۔ اس وجہ سے پاکستان کی ترسیلات زر میں بھی کمی آئے گی اور مالی نقصان بھی ہوگا۔