ملکی سلامتی کو کسی صورت دائو پر نہ لگایا جائے ،قاتلوں کو منظقی انجام تک پہنچانا لازم و ملزوم :شہدا کے لواحقین  کا  فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

06:05 PM, 8 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :شہدا کے لواحقین نے  فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ    ملکی سلامتی کو کسی صورت دائو پر نہ لگایا جائے ،شہدا کے قاتلوں کو منظقی انجام تک پہنچانا لازم و ملزوم ہے۔


شہدا کے  لواحقین نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے    فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ   ملکی سلامتی کو کسی صورت دائو پر نہ لگایا جائے ،شہدا کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانا لازم و ملزوم ہے ۔دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔لواحقین نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے مطالبہ کیا کہ سیکشن 21 ڈی کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی کریں۔


اسلام آباد پریس کلب میں شہدا کے لواحقین نے ملٹری کورٹس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ ملک و قوم کی سلامتی کے ضامن کے طور پر اس ایکٹ کو دوبارہ بحال کرے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس کی بندش بلوائیوں اور دہشتگردوں کی سہولت کا باعث بن سکتا ہے۔

کلبوشن یادیو سمیت ملک دشمنوں کے کیسز ان کورٹس میں چل رہےہیں ۔لواحقین نے  سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے کہاکہ  بی ایل اے جیسی دہشت گرد تنظیموں کو کیوں کھلی چھوٹ دی جا رہی ہے ۔ہم اپنے شہدا کے بچوں اور خاندانوں کو کیا جواب دیں گے۔

مزیدخبریں