پونے :انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو جیت کے لیے 340 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔ آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بین سٹوکس کی شاندار سنچری کی بدولت نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔ پونے میں کھیلے گئے آئی سی سی کے ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے، بین سٹوکس 108 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے کیا ۔ تاہم جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ میلان نیدر لینڈ ز کیخلاف ٹیم کو بڑی پارٹنر شپ دینے میں ناکام رہے ، جونی بیرسٹو 7 ویں اوور میں 17 گیندوں پر 15رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ اس کے بعدجو روٹ 28 رنز ، اوپننگ بیٹر ڈیوڈ میلان 87 ، ہیری بروک 11 اور کپتان جوز بٹلر صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے اس فہرست میں انگلینڈ 10 ویں اور نیدرلینڈز کی ٹیم 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔