آج نیب دفتر پیش نہیں ہوسکتی ، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں،  پیشی آئندہ ہفتے مقرر کی جائے:190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں  بشریٰ بی بی کی نیب میں پیشی سے معذرت

   آج نیب دفتر پیش نہیں ہوسکتی ، مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں،  پیشی آئندہ ہفتے مقرر کی جائے:190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں  بشریٰ بی بی کی نیب میں پیشی سے معذرت

اسلام آباد ::190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں  بشریٰ بی بی  نے نیب میں پیشی سے معذرت کی ہے۔  چیئرمین پی ٹی آئی  کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

نیب نے  بشریٰ بی بی کو  190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا جس پر انہوں نے نیب کے دفتر میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا کے ذریعے نیب کو خط لکھا  جس میں  نیب سے آئندہ ہفتے نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ۔خط میں کہا گیاکہ آج ڈھائی بجے نیب دفترپیش ہونے کیلئے 3 نومبرکونوٹس جاری کیا گیا، چند وجوہات کے باعث آج نیب دفتر پیش نہیں ہوسکتی اس لیے نیب  میں پیشی سے متعلق التوا کی درخواست ہے۔


بشریٰ  بی بی کے خط میں مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں، نیب تحقیقات کی اہمیت کو سمجھتی ہوں لہٰذا پیشی آئندہ ہفتے مقرر کی جائے۔

مصنف کے بارے میں