پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

10:30 AM, 8 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: چین میں پٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر آج سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے گزشتہ روز بتایا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 140 یوآن(تقریبا 19.51 ڈالر) فی ٹن اور ڈیزل کی قیمتوں میں 135 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنہ میں قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنے سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں