پولیس نے وزیر آباد واقعے کے شواہد ضائع ہونے کا تاثر مسترد کر دیا

10:44 PM, 8 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: گجرات پولیس نے وزیر آباد واقعے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے شواہد ضائع ہونے کے دعوے یا تاثر کو مسترد کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک سانحہ کے بعد پولیس نے تھانہ سٹی وزیر آباد کے روزنامچہ میں حسب ضابطہ رپورٹ درج کیا اور مضروبان کے ایم ایل او حاصل کئے جبکہ جاں بحق ہونے والے شہری معظم کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا۔ 
گجرات پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کی فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر بروقت پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور پھر انہیں محفوظ کیا، پورے کرائم سین کو تاحال مکمل محفوظ رکھا گیا ہے تاکہ کوئی بھی اہم شہادت ضائع نہ ہو۔
پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نفری 24 گھنٹے جائے وقوعہ کی حفاظت کیلئے تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے، شواہد بروقت اکٹھے نہ ہونے یا ضائع ہونے کا تاثر درست نہیں ہے۔

مزیدخبریں