ایک انچ ڈسپلے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ٹی وی متعارف کروادیا گیا

10:01 PM, 8 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اوہایو: ٹائنی سرکٹ نامی کمپنی نے دنیا کے سب سے چھوٹے ٹی وی ماڈل بنائے کا دعویٰ کیا ہے جو کارکردگی میں اصل ٹی وی جیسے ہیں. 

 یہ کمپنی بہت چھوٹے برقی آلات بنانے کے حوالے سے  شہرت رکھتی ہے اور اب اس نے دنیا کے سب سے چھوٹے ٹی وی بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ٹی وی کے  دو ماڈل  متعارف کرائے گئے ہیں لیکن انہیں پرانے ماڈل کی طرز پر بنایا گیا ہے,ٹی وی کی جسامت  ایک ڈاک ٹکٹ سے بھی چھوٹی ہے. 

 دنیا کے سب سے چھوٹے   ٹی وی  میں گول گھومنے والے بٹنوں سے آواز کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے۔ ٹی وی  کے استعمال کو آسان بنانے کیلئے  ریموٹ کنٹرول بھی بنایا گیا ہے۔ 

 اس ٹی وی کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کو تار کے ذریعے کمپیوٹر سے جوڑ کر تصاویر اور  ویڈیوز کو  ڈاؤن لوڈ  کی جاسکتی ہیں ۔ اس ٹی وی میں  8 جی بی  تک تصاویر اور ویڈیوز کو محفوض رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

 اس ٹی وی کہے دو ماڈل ہیں ایک  ماڈل کا نام ٹائنی ٹی وی ٹو ہے جس کا ڈسپلے ایک انچ (26 ملی میٹر) ہے اور اس میں 0.4 انچ  کا  اسپکر لگایا گیا ہے، اس میں آئی پی ایس ٹی ایف ٹی ڈسپلے دیا گیا ہے ۔ دوسرا ماڈل ٹائنی ٹی وی ہے جس کی اسکرین صرف 15 ملی میٹر ہے اس میں ایل ای ڈی ڈسپلے نصب کیا گیا ہے۔ دونوں یو ایس بی سی سے چارج ہوتے ہیں۔  بیٹری چھوٹی ہونے کی وجہ سے دونوں ٹی وی سیٹ زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے تک ہی چل سکتے ہیں ۔ 

 اس ٹی وی کی تعارفی قیمت 49 اور 59 ڈالر ہے تاہم ریموٹ کنٹرول  بھی خریدنے کیلئے آپ کو مزید 10 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

مزیدخبریں