لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد چاروں صوبوں نے بھی کل یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کل یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت نے بھی کل 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کے بعد چاروں صوبوں کی جانب سے چھٹی کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج اور سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) بھی کل یوم اقبال کے موقع پر بند رہیں گے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں کل تعطیل نہیں ہو گی اور عدالت عظمیٰ میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہو گی۔
وفاق کے بعد چاروں صوبوں کا بھی یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان
07:12 PM, 8 Nov, 2022