عمران خان نے ایف آئی آر کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

06:06 PM, 8 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تھانہ   وزیر آباد میؓں   قاتلانہ حملے کی  ایف آئی آر  کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ   ایف آئی آر پر وکیل میرا موقف پیش کریں گے۔
 
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ مضحکہ خیز ایف آئی آر پر وکیل میرا موقف پیش کریں گے،میں نے ملک کوخوشحال فلاحی ریاست بنانے کاخواب دیکھا ہے ،میری جدوجہد اس خواب کو قوم کیلئےحقیقت بنانے میں گزاری ۔

 https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1589956035447779328

عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا کہ آج قوم بیدارہوچکی ہے ،مقصدکے قریب ہوں خوف یا موت کاخطرہ جدوجہد کونہیں روک سکتا،ملک کے بہتر  مستقل کیلئے  میرے دروازے ہر جمہوریت پسند کیلئے کھلئے ہیں ،ہمارااحتجاج اورمذاکرات پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ روز تھانہ سٹی وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا  گیا تھا  ، مقدمے میں  قتل ،اقدام قتل دہشت گردی سمیت دیگر دفعات  شامل  کی گئی ہیں  ۔ جبکہ ایف آئی آر میں  جن تین افراد کو پی ٹی آئی کی جانب سے  نامزد کیا گیا تھا ان کے نام شامل نہیں  کئے گئے ۔ 

مزیدخبریں