لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

04:35 PM, 8 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سابق وزیراعظم عمران خان کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کیخلاف 
درخواست پر سماعت کی اور اٹارنی جنرل پاکستان کو اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ 
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات غور طلب ہیں، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین جواب جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ کیا کسی سیاسی جماعت کے خلاف وفاقی حکومت کی ہدایت پر کارروائی ہو سکتی ہے؟ کیا اس انکوائری کو کوئی قانونی تحفظ حاصل ہے یا نہیں؟ عدالت نے عمران خان کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں