اسلا م آباد: وزیر ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے لانگ مارچ کی صورت میں مارشل لا کا خدشہ ظاہر کردیا ہے ۔
اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بات چیت کرنااچھی بات مگر مُکے دکھاکر،قتل کے مقدمات کی جھوٹی درخواستیں دیکر،گالیاں بہتان گھیراؤ جلاؤکر کے بات چیت نہیں ھوتی اگرھوتو کامیاب نہیں ھوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کمزور جمہوریت کو مزید کمزور کررھاھے ۔ انتخابات دور ہوجائیں گے یہ حقیقی آزادی کی بجائے طویل غلامی میں دھکیلنے کا مارچ ہے یاد رکھنا۔