عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ترجمان پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے بجائے فوج پر تنقید

10:37 AM, 8 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ فوج کا ادارہ اب قانون سے بالاتر رہے۔ انہوں نے وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر پنجاب حکومت کے بجائے فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ 

فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ وزیر آباد سانحہ کا پرچہ درج نہیں ہو سکا کیونکہ ملک میں قانون کی بالا دستی نہیں ۔ طاقتور گروہ ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے اس لئے جب نریندر مودی پاکستان کیلئے کہتا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی بات کس سے کرنی ہے تو ہمارے پاس کو ئی جواب نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوج ایک مسلمہ طاقت ہے لیکن عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں، اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے، عوام یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ ایک گروہ قانون سے بالاتر رہے۔ ارشد شریف اعظم سواتی اور وزیر آباد حملہ ان معاملات میں انصاف ہو گا۔

مزیدخبریں