اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ فوج کا ادارہ اب قانون سے بالاتر رہے۔ انہوں نے وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر پنجاب حکومت کے بجائے فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ وزیر آباد سانحہ کا پرچہ درج نہیں ہو سکا کیونکہ ملک میں قانون کی بالا دستی نہیں ۔ طاقتور گروہ ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے اس لئے جب نریندر مودی پاکستان کیلئے کہتا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی بات کس سے کرنی ہے تو ہمارے پاس کو ئی جواب نہیں ہوتا۔
پاکستان میں فوج ایک مسلمہ طاقت ہے لیکن عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں، اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے، عوام یہ تسلیم نہیں کرے گی کہ ایک گروہ قانون سے بالاتر رہے،ارشد شریف اعظم سواتی اور وزیر آباد حملہ ان معاملات میں انصاف ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 8, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوج ایک مسلمہ طاقت ہے لیکن عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں، اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے، عوام یہ تسلیم نہیں کریں گے کہ ایک گروہ قانون سے بالاتر رہے۔ ارشد شریف اعظم سواتی اور وزیر آباد حملہ ان معاملات میں انصاف ہو گا۔