اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن برائے ثقافت سلمان احمد نے پی ٹی آئی کی طرف سے فوجی قیادت کے ساتھ نئے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد کا پیغام نشر کیا گیا جس میں سلمان احمد نے دعویٰ کیا کہ عمران خان پر حملے سے کچھ دن پہلے ان کی ایک فوجی افسر سے دو گھنٹے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ ہم نے سول ملٹری تعلقات بہتر کرنے ہیں۔ میں نے فوجی افسر سے اپیل کی کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جنرل صاحب کچھ کریں۔