امریکا میں آج مڈٹرم انتخابات، ٹرمپ کی  پارٹی کی فتح ملک کیلئے خطرہ ہوگی:جوبائیڈن

08:05 AM, 8 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : امریکا میں آج  مڈٹرم انتخابات ہورہے ہیں ۔ مختلف ریاستوں میں ای ووٹنگ کے ذریعے نمائندگان کا چناؤ ہو گا۔امریکی صدر  جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن کی جیت کو ملک  کیلئے  خطرہ قرار دے دیا ۔ 4کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آج یعنی ہونے والے انتخابات امریکی قوم کی سمت کے ساتھ ساتھ وائٹ ہاؤس میں برسراقتدار شخص اور پارٹی کی قسمت پر بھی بہت زیادہ اثر ڈالیں گے۔

اگرچہ امریکی صدر جو بائیڈن خود تو ابھی اسی دوڑ میں نہیں ہیں مگر یہ وسط مدتی انتخابات ان کے مستقبل کا فیصلہ ضرور کریں گے۔ یہی انتخابات فیصلہ کرتے ہیں کہ کانگریس کے ساتھ ساتھ ریاستی مقننہ اور گورنر کے دفاتر کی اکثریت کس کے حصے میں آتی ہے۔

وسط مدتی انتخابات ووٹروں کو ان کی صدارت اور ملک کی موجودہ سمت کے بارے میں بالواسطہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔

امریکی معیشت اس وقت ہچکولے کھا رہی ہے اور ووٹرز جرائم اور غیر دستاویزی امیگریشن کے بارے میں فکر مند ہیں۔ ایسے میں ان انتخابات کا نتیجہ امریکا کے موجودہ صدر جوبائیڈن کے لیے سخت ہو سکتا ہے۔

 یہ کہ یہ نتیجہ سنہ 2024 کی صدارتی مہم کے لیے انتخابی معرکے کو بھی متاثر کرے گا، اور خاص طور پر ایسے حالات میں جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب لڑنے کے امکانات بھی پائے جاتے ہوں۔

مزیدخبریں