لاہور:بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ،تینوں میچز 19،20،21 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلے جائینگے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ،بنگلہ دیش کیخلاف نوجوان بیٹسمین حیدر علی ، خوشدل شاہ اوران فارم بیٹسمین افتخار احمد کو بھی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ۔
???? Pakistan squad for Bangladesh T20Is ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 8, 2021
More details: https://t.co/Q5uORC7LQq#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/VbSsoeXb12
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بابر اعظم کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان ،خوشدل شاہ ،حسن علی ،شعیب ملک ،شاہنواز دھانی ،عثمان قادر ،سرفراز احمد اور حیدر علی شامل ہیں ۔