بلوچستان کے ناراض اراکین اور ٹی ٹی پی سے متعلق وزیر اعلیٰ عبد القدوس بزنجو نے خاموشی توڑ دی

05:09 PM, 8 Nov, 2021

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے ناراض لوگوں سے مذاکرات کریں گےاس سلسلے میں بلوچستان حکومت جلد مذاکرات کا آغاز کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا حکومت ناراض لوگوں کو منانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی کیونکہ مذاکرات ہی کسی بھی مسئلہ کا واحد حل ہیں ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹی پی کے معاملے پر وفاق جو فیصلہ کرے گا ہم ساتھ دینگے کیونکہ پر امن پاکستان ہی ترقی کی ضمانت ہے ۔

مزیدخبریں