وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی

05:04 PM, 8 Nov, 2021

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دی ۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرکہتے ہیں سندھ کی ملیں سازش کے تحت نہیں چل رہیں ۔ سندھ حکومت وفاقی حکومت کے خلاف سازش کرے لیکن عوام پر ظلم تو نہ کرے۔ سندھ حکومت عوام کا خیال رکھے، چینی کی قیمت کم کرے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں حماد اظہر نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ایک دو ہفتے میں چینی کی قیمت تیزی سے نیچے آئیگی۔ مارکیٹ میں ایک لاکھ ٹن درآمدی چینی لارہے ہیں۔ کوشش کر رہے ہیں، جلد چینی کی قیمت نیچے آئے گی۔ 

حماد اظہر نے کہا کہ سندھ میں شوگر ملوں کے بوائلر چل رہے تھے، دھواں اٹھ رہا تھا، پھر ان کو بند کرا دیا گیا جن شوگر ملز نے 15 نومبر کو چلنا تھا، وہ ابھی تک آپریشنل نہیں ہوئیں۔ شوگر مل مالکان کو کسی سے زیادتی نہیں کرنے دینگے جو ملیں نہیں چلائی جائیں گی ان کے خلاف کارروائی کی جائیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ  شوگر کین کمشنر کی رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں بمپر کراپ ہوئی ہے ۔ پنجاب حکومت 15 نومبر تک ملیں چالو کر دی جائیں گی ۔ گنے کی کرشنگ سے تاخیر کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ سندھ حکومت گنے کی کرشنگ میں تاخیر کر رہی ہے۔ بروقت نہ چلنے والی شوگر ملز کے خلاف ایف آئی آر کٹے گی۔

مزیدخبریں