ٹی ایل پی کے بعد انصار الاسلام سے بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ

04:53 PM, 8 Nov, 2021

لاہور : پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے بعد انصار الاسلام سے بھی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا ہے۔

نیو نیوز تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوالیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے چند ماہ قبل کابینہ کو انصار اسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس ارسال کیا تھا جبکہ کئی ماہ تک محکمہ داخلہ نے اس کی پیروی ہی نہ تھی ۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کی جانب سے اب یہ ریفرنس بغیر کسی کارروائی کے واپس لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انصار الاسلام مولانا فضل الرحمن کی ہی تنظیم ہے۔

مزیدخبریں