اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں ٹی ایل پی سے معاہدے اور ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا معاملہ زیر بحث آیا،جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی نے اپنی جماعت کا معاملہ بھی اُٹھا دیا ۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ٹی ایل پی بحال ہو سکتی ہے تو ہمارا کیا قصور ہے؟
انہوں نے کہا پولیس والوں کو شہید کرنے سے تالی بجانے کی دہشتگردی بڑی نہیں ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فورم سے دفتر کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر اجازت نہیں دی گئی ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا یہ دوہرا معیار ہے ،اس بارے میں وزیر اعظم سے ہی پوچھنا پڑے گا ،انہوں نے کہا اس اہم اجلاس میں آج وزیر اعظم کو ہونا چاہیے تھا وہ آج کیوں نہیں آئے ۔