اسلام آباد : وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے یہ قومی بیانیہ ہے وفاقی حکومت ٹی ٹی پی سے متعلق پالیسی پر بات کرے گی جب ہم سے رائے مانگی جائے گی تو ضرور رائے دیں گے ٹی ٹی پی سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا۔
نیو نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان پارلیمنٹ سے روانہ ہوگئے ہیں ۔پالیمانی کمیٹی ٹی ٹی پی سے متعلق کیا رائے سامنے آئی ہے؟صحافی نے وزیراعلی محمود خان سے سوال کیا جس کا انہوں نے براہ راست جواب نہیں دیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ قومی بیانیہ ہے وفاقی حکومت ٹی ٹی پی سے متعلق پالیسی پر بات کرے گی جب ہم سے رائے مانگی جائے گی تو ضرور رائے دیں گے ۔
واضح رہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا جس میں عسکری حکام ، اپوزیشن جماعتوں کے رہنما، وفاقی وزرا ، وزرائے اعلیٰ ، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے شرکت کی۔