لاہور: وزیر ہاؤسنگ پنجاب اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس میں تحقیقات مکمل ، لاہور پولیس نے کینٹ کچہری میں چالان جمع کرادیا ۔
تفصیلات کے مطابق چالان میں ملزم ناظم علی کو مرکزی جبکہ منصف کو بطور شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ ناظم علی نے شادی کی تقریب میں صوبائی وزیر کے بھائی پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے مبشر کھوکھر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
چالان کے مطابق شادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات شریک تھیں ۔ پراسکیوشن نے چالان پر اعتراض عائد کرتے ہوئے واقع کے ویڈیو شواہد بھی چالان کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی ۔
دوسری جانب ، پنجاب پولیس کے 304 ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز کے مختلف یونٹس اور لاہور پولیس میں تبادلے کر دئیے گئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلز کو سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی اور لاہور پولیس میں بھجوا گیا ہے ۔ تبادلے ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلز میں نائب محرر تھانہ کوٹ لکھپت فہیم اختر ، شاہد علی کو پولیس لائن ، عارف علی تھانہ ساندہ ، علی احمد پولیس لائن ، اختر رسول اور عتیق انجم کو سی ٹی ڈی پنجاب بھجوا دیا گیا ۔