ہالی وڈ سٹار کی پاکستانی سٹار سے شادی

11:31 AM, 8 Nov, 2021

کراچی : ہالی وڈ  سٹار نے پاکستانی اداکارہ سے بیاہ رچا لیا ۔  فاراان طاہر اور زارا ترین کی شادی کی ویڈیو ز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد  ہالی وڈ فنکار فاران طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ دونوں کی شادی کی تقریبات 5 نومبر کو شروع ہوئی تھیں۔دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کیا ۔

اداکارہ زارا ترین کی بہن حرا ترین نے بھی ان کی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فنکار جوڑی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔ شوبز کی کئی شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

یاد رہے کہ زاراترین  کے شوہر فاران طاہر امریکی شہری ہیں، ان کی پیدائش لاس اینجلس میں  ہوئی اور وہ اب تک ہالی وڈ کی  25 کے قریب  فلموں میں کردار ادا کرچکے ہیں ۔

 فاران طاہر نے 1989 میں امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں ان کے کردار کو خوب سراہا گیا وہ اب تک 180 ڈرامہ سیریز میں جلوہ افروز ہوچکے ہیں ۔

فاران طاہر پاکستانی ممتاز دانشور نعیم طاہر اور اداکارہ یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں انہوں نے ستر کی دہائی میں والدہ کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک ڈرامے میں اداکاری بھی کی تھی ۔جبکہ فاران طاہر کی دلہن زارا ترین بھی متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ اداکاری سے قبل وہ ماڈلنگ میں جلوے بکھیر چکی ہیں ۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شادی کے بعد زارا ترین امریکا منتقل ہوجائیں گی یا پھر یہیں پر ہی مقیم ہوں گی۔ 

مزیدخبریں