قومی کرکٹر رضا حسن کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Raza Hassan, Song, Azam Khan
کیپشن: فوٹو فائل

قومی کرکٹر رضا حسن کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ رضا حسن کو  عاطف اسلم کا گانا گنگاتے ویڈیو میں دیکھے جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  سابق کپتان اور کوچ پاکستان ٹیم معین خان کے بیٹے اعظم خان گٹار بجاتے نظر آرہے ہیں۔ 

رضا حسن کی خوبصورت گائیکی سکلز کی عوام فین بن گئی۔ اور اسے تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹرز کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے سلسلے میں ہوٹلز کے بائیو سیکیور ببل میں موجود ہیں۔اعظم خان اور فاسٹ بولر محمد حسنین بھی اس سے پہلے گاناگا چکے ہیں۔