اسلام آباد: نجی بینک میں خاتون کو کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والے بینک مینجر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام میں ایک نجی بینک میں بینک کے مینجر نے خاتون کیساتھ نازیبا حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔ عثمان گوہر نامی اس شخص نے خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ۔ یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائر ل ہو گئی جس پر ملک بھر سے بینک مینجر کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ملزم کی فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا اس شخص کیخلاف شہادتیں سب کے سامنے ہیں ۔ اور اس کٰخلاف سخت کارروائی کی جائی ۔انہوں نے کہا تھا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی میسج بھیج دیا گیا ہے۔
جس پر ایکشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاعت نے کارروائی کرتے ہوئے اس بینک مینجر کو گرفتار کر لیا ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ خبر بھی دی کہ بینک انتظامیہ نے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔