راولپنڈی : پاکستان نے زمبابوے کو دوسرا ٹی میچ 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان نے حیدر علی کی 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور کپتان بابر اعظم کے 51 رنز کی بدولت زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شکست دے دوچار کر دیا۔ 135 رنز کا ہدف پاکستان نے 2 وکٹیں کھوئے 16ویں اوور میں حاصل کر لیا۔حیدر علی کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ اور زمبابوے کی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز تک محدود رکھا۔پاکستانی باولرز کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔ اور زمبابوے کی کسی بلے باز کو کھل کر کھیلنے کاموقع نہ دیا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف اور عثمان قادر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔