اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن کے جنوبی ایشیا کے بارے میں پالیسی اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ سے مختلف ہوگی۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر توجہ دیں۔
افغان امن عمل پر بات کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستان کیساتھ مذاکرات کو جاری رکھیں گے تو افغان امن عمل کو کامیابی ملے گی۔ کیونکہ طالبان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان تعلقات مشکل نظر آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ جوبائیڈن اور کملا ہیرس کشمیر کے معاملے پر بھی توجہ دیں کیونکہ دونوں شخصیات انسانی حقوق پر خاص وجہ دیتی آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈں پاکستان کی مشکلات کو بھی بخوبی جانتے ہیں۔ کملا ہیرس نے ماضی میں جاری کردہ ایک بیان میں کشمیر میں بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔