لاہور: بنگلا دیش کے آل راؤنڈر محمود اللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ ملتان سلطانز نے انگلش آل راؤنڈر معین علی کی جگہ محمود اللہ کو سکواڈ میں شامل کیا تھا۔
4 فروری 1986 کو بنگلا دیش میں پیدا ہونے والے کھلاڑی محمود اللہ اپنی قومی ٹیم کے علاوہ بارسل بلز، سینٹرل زون، چتوگرام چینلجرز، چٹاگانگ کنگز، ڈھاکا ڈویژن، جمیکا تلواز، کولانا ٹائٹنز اور پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔
محمود اللہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 2009ء میں کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کیا تھا۔ انہوں نے رواں سال 2020ء میں راولپنڈی میں پاکستان کیخلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔
اس سے قبل 2007ء میں ان کی بین الاقوامی ایک روزہ میچوں میں انٹری ہوئی تھی۔ سری لنکا کیخلاف محمود اللہ نے کولمبو میں پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ جبکہ آخری میچ زمبابوے کیخلاف ڈھاکہ میں گیارہ مارچ 2020ء کو کھیلا تھا۔
اسی سال یعنی 2017ء میں محمود اللہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کے میدان میدان میں بھی پہلی مرتبہ اترے تھے۔ انہوں نے اپنا آخری میچ گیارہ مارچ 2020ء کو زمبابوے کیخلاف ڈھاکہ میں کھیلا تھا۔