ترکی کی جامع مسجد آیا صوفیہ کی مشہور ''بلی'' اب اس دنیا میں نہیں رہی

01:11 PM, 8 Nov, 2020

استنبول: جامع مسجد آیا صوفیہ میں سالوں سے رہائش پذیر اس بلی کا نام گِلی تھا۔ یہ بجلی گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھی۔ اس کے چاہنے والوں نے دنیا بھر سے اس کی جلد صحتیابی کیلئے پیغامات بھیجے تھے۔ اس کی عمر 16 سال تھی۔ اس بلی کا ایک ٹویٹر اکائونٹ بھی بنایا گیا تھا جس میں اس کے لاکھوں فالورز تھے۔

آیا صوفیہ کی یہ مشہور بلی 2004ء میں پیدا ہوئی۔ ابھی اس کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام ''کزم' اور ''پیٹی'' رکھے گئے ہیں۔ مسجد کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے انتقال کی خبر مداحوں کیساتھ شیئر کی۔ خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر کئی شخصیات بھی گِلی سے واقف تھیں۔ ایک مرتبہ آیا صوفیہ کے دورے کے موقع پر ان کی اس بلی سے ملاقات ہوئی تھی۔

بلی کے دیکھ بھال پر مامورجانوروں کے ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ گِلی دل کے عارضے میں مبتلا تھی۔ اس کا بہت دھیان رکھا گیا اور دیکھ بھال کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی اور چل بسی۔

آیا صوفیہ اس کی اس مشہور بلی کےچلے جانے کے بعد دنیا بھر میں موجود اس کے مداح بہت اداس ہیں اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اصل میں جو بھی سیاح جامع مسجد میں آتا اس کی خواہش اور کوشش ہوتی کہ وہ کسی طرح گِلی کیساتھ اپنی تصویر بنا سکے۔

مزیدخبریں