اداکارہ میرا نے کوریوگرافر لاڈا کے الزامات کی تردید کردی

11:29 AM, 8 Nov, 2020

لاہور:سکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے اپنے اوپر لگنے والے فراڈ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے اور میں نے کسی کے پیسے نہیں کھائے ۔


تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارہ میرا نے گزشتہ روز کوریو گرافر لاڈا کی جانب سے لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ردعمل دیدیا اور کہا کہ یہ قول سو فیصد درست ہے کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو ۔ میرا دامن بالکل صاف ہے اور میں نے کسی سے کوئی پیسے منگوائے اور نہ کسی کے پیسے کھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب پریس کانفرنس میں دوں گی ۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ میرا کے کوریو گرافر لاڈا نے الزام عائد کیا تھا کہ میرا نے شوبز انڈسٹری کے بے گھر افراد کو اپنے گھر پناہ دینے کا اعلان کیا اور بے سہارا افراد کو گھر میں پناہ دے کر میڈیا کے ذریعے سب کو بتایا۔کوریوگرافر لاڈا نے کہا  کہ میڈیا رپورٹس چلنے پر لوگوں نے دنیا بھر سے میرا کو لاکھوں روپے امداد کے نام پر بھجوائے۔


میرا نے  مجھے اپنے گھر 3 ماہ رکھا، اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہے، بیرون ملک امداد کے لیے فون آنے پر میرا اپنا اکائونٹ نمبر لکھواتی تھی ، مزید برآں میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکہ دہی کا مرکز بن چکا تھا۔


خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ میرا کا کوئی سکینڈل سامنے آیا ہو اس سے پہلے تکذیب نکاح کا کیس بھی میرا کے نام سے جڑا ہوا ہے۔

مزیدخبریں