واشنگٹن: عالمی سطح پر جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں بارہ لاکھ چھپن ہزار اور ایک سو تئیس افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں موف کی وادی میں جا چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد پانچ کروڑ دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ کیسز صرف آخری اکیس دنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں اڑتھالیس ہزار آٹھ سو اٹھاسی شہری اس وبا کے ہاتھوں موت کی وادی میں جا چکے ہیں جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسوں کی تعداد گیارہ لاکھ اکہتر ہزار سے زائد ہے۔ ارجنٹائن میں بارہ لاکھ چھتیس ہزار سے زائد افراد متاثر کووڈ نائٹین سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک میں تیتیس ہزار تین سو اڑھتالیس اموات ہو چکی ہیں
یورپی ملک سپین میں تیرہ لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ اڑھتیس ہزار آٹھ سو تینتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایک اور یورپی ملک فرانس کی بات کی جائے تو وہاں 40 ہزار سے زائد شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سترہ لاکھ اڑھتالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔
روس میں سترہ لاکھ ترپن ہزار سے زائد شہری عالمی وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ وہاں پر اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار دو سو اکاون ہو چکی ہے۔ برازیل کی بات کی جائے تو وہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ باسٹھ ہزار دو سو چھیاسی اور چھپن لاکھ ترپن ہزار سے زائد لوگ اس سے شدید متاثر ہیں۔
پاکستان کے ہمسایہ ملک ہندوستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پوری دنیا مرض میں اضافے کو مودی سرکار کی ناقص پالیسی قرار دے رہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق بھارت کی صورتحال اس قدر خراب ہے دنیا بھر میں اسے وبائی مرض کے حساب سے دوسرے نمبر پر گردانا جاتا ہے۔ وہاں پر کورونا سے اموات کی بات کی جائے تو اب تک ایک لاکھ چھبیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
عالمی وبا سے دنیا میں سے سے زیادہ جس ملک کے شہری سب سے زیادہ متاثر ہوئے وہ امریکا ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق یو ایس میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ ترتالیس، دو سو ستاون ہو چکی ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شہری ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ سے زائد ہیں۔