پاکستانی برآمدات: گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ اضافہ 2013ء میں دیکھا گیا

07:43 AM, 8 Nov, 2020

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 10 سالوں کے دوران پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ 2013ء میں دیکھا گیا تھا۔ اس سال ایکسپورٹ کا حجم تین اشاریہ ستر ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم برآمدات 2017ء میں 25.15 ارب ڈالر کے حجم کیساتھ س سے کم رہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 281.91 ارب ڈالر جبکہ ترسیلات زر کی وصولیاں 182.98 ارب ڈالر رہیں۔ سب سے کم ترسیلات زر 2011ء میں 12.23 ارب ڈالر وصول ہوئیں۔

2019ء کے دوران برآمدات 28.15 ارب ڈالر، ترسیلات زر 22.12 ارب ڈالر، مالی سال 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 27.95 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کی وصولیاں 23.12 ارب ڈالر رہی تھیں۔

2016ء میں برآمدات 25.48 ارب ڈالر، ترسیلات زر 19.73 ارب ڈالر، مالی سال 2017ء میں برآمدات 25.15 ارب ڈالر، ترسیلات زر 19.71 ارب ڈالر، مالی سال 2018 میں برآمدات 28.22 ارب ڈالر، ترسیلات زر 21.04 ارب ڈالر رہیں۔

مالی سال 2014ء میں برآمدات سے 29.92 ارب ڈالر اور ترسیلات زر سے 17.21 ارب ڈالر کی وصولیاں ہوئیں۔ مالی سال 2015 میں برآمدات کا حجم 28.69 ارب ڈالر، ترسیلات زر کا حجم 19.25 ارب ڈالر رہا۔

اعداد وشمار کے مطابق 2013 میں برآمدات 30.70 ارب ڈالر، ترسیلات زر 14.59 ارب ڈالر رہی تھیں۔2011ء میں برآمدات کا حجم 29.83 ارب ڈالر اور ترسیلات زر کا حجم 12.23 ارب ڈالر رہا ہے۔ مالی سال 2012ء کے دوران برآمدات 27.82 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 13.98 ارب ڈالر  رہا تھا۔

مزیدخبریں