حیدر علی تکنیک بہتر بنانے کی کوشش کریں، انضام الحق کا نوجوان کھلاڑی کو مشورہ

07:33 AM, 8 Nov, 2020

لاہور: سابق کپتان انضمام الحق نے نوجوان بلے باز حیدر علی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا قدرتی کھیل تبدیل کئے بغیر اپنی تکنیک کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ حیدر علی قومی ٹیم کے اندر انتہائی اہم پوزیشن پر بلے بازی کرتے ہیں۔ اس لئے ضرورت ہے کہ وہ اپنا بیٹنگ سٹائل ضرور بہتر کریں۔

انضمام الحق نے اس موقع پر زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کی مثال دی جس میں انہوں نے 3 چوکوں کے لگانے کے باوجود جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

خیال رہے کہ حیدر علی پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں نئے ہیں لیکن ان کی نیچرل بیٹنگ اور صلاحیتیں دیکھتے ہوئے انھیں ٹیم کی اہم پوزیشن پر بلے بازی کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

اس وقت حیدر علی ایک روزہ میچوں میں چار نمبر کی پوزیشن جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں میں نمبر تین پر اپنا کھیل پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے برطانوی ٹیم کیخلاف ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی میچ میں پچاس رنز بنائے تھے۔

انضمام الحق نے انھیں مشورہ دیتے ہوئے تکنیک کو بہتر کرنے اور تحمل کیساتھ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدر علی کو ناصرف اپنی بلے بازی بلکہ فیلڈنگ میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں