امریکی عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا، نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن

12:24 AM, 8 Nov, 2020

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اس عظیم ملک کی قیادت کرنامیرے لیے اعزازکی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میں امریکی عوام کے اعتماد پرپورا اتروں گا۔ 

امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہونے کے بعد جوبائیڈن کا پہلا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے ٹویئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مجھے ووٹ دیا اور جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا  میں ان سب کا صدر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آگے ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ اور اس عظیم ملک کی قیادت کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ میں امریکی عوام کے اعتماد پرپورا اتروں گا۔ 

امریکا کی تاریخ میں جوبائیڈن سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے صدر ہیں جنہوں نے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ جوبائیڈن 20 جنوری 2021 سے چھیالیسویں امریکی صدر کے طور پر عہدے پر براجمان ہو جائیں گے۔ 77 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔ 

جوبائیڈن کے الیکشن جیتنے کے بعد  مختلف شہروں میں جشن شروع ہو گیا  ہے۔ جبکہ بائیڈن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے گھر سے قوم کے ساتھ خطاب کریں گے۔ جوبائیڈن کیساتھ ان کی نائب کملا ہیرس ہونگی، بھارتی نژاد   کملا ہیرس امریکاکی  صدارتی انتخاب کی تاریخ میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں ، ان کی والدہ بھارت میں جبکہ والد جمیکا میں پیدا ہوئے تھے،،  سینیٹر کاملہ گزشتہ الیکشن میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کی مخالف تھیں۔

مزیدخبریں