معاشرے نے خوبصورتی کا معیار گورے رنگ کو بنا لیا ہے، آمنہ الیاس

12:05 PM, 8 Nov, 2019

اسلام آباد: اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ معاشرے نے خوبصورتی کا معیار گورے رنگ کو بنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مائیں چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا بیشک جس رنگ کا بھی ہے بہو گوری ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بچپن میں انہیں رشتے داروں کی جانب سے سانولی رنگ کے حوالے سے باتیں سننا پڑتی تھیں اور انہیں رنگ گورا کرنے بارے طرح طرح کے ٹوٹکے بتائے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سانولی رنگت والی لڑکیاں دوسروں کی باتیں سن کو اپنی جلد کو خراب نہ کریں بلکہ اپنا خیال رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔

مزیدخبریں