اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تصویر لینے والے اپنے مداح کا ہاتھ جھڑک دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ جیسے ہی اسٹیج سے نیچے اتر رہے تھے کہ ان کے راستے میں ایک کارکن نے سیلفی لینے کی کوشش کی۔
اس دوران مولانا فضل الرحمان نے اس کارکن کا ہاتھ جھڑک دیا اور اسے دور کر دیا۔
اس واقعے کے بعد جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا مزاج اچانک تبدیل ہو گیا اور وہ اسی خراب مزاج کے ساتھ اسٹیج سے نیچے اترے۔
خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) پورے پاکستان سے قافلوں کی صورت میں آزادی مارچ لے کر اسلام آباد پہنچی ہے جبکہ اس نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے تک مارچ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔