حکومت سن لے ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فضل الرحمان

حکومت سن لے ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فضل الرحمان
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی کی شارع قائدین پرمتحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) نے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے تحت جلسہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیرونی دباؤ پر کیا جانے والا کوئی فیصلہ قبول نہیں، عوامی عدالت نے بیرونی دباؤ پر کیا گیا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتدر ادارے سن لیں، ناموسِ رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتجاج اس بات پر ہے کہ حکمرانوں نے ہماری آزادی، خود مختاری اور اداروں کے اختیار پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی شناخت ختم کردی گئی ہے، ہم آج بھی اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مارچ سے پروفیسر ساجد میر، مولانا غفور حیدری، شاہ اویس نورانی، معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ شبیر حسین میسمی، خالد سومرو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔