پولینڈ میں یوم آزادی کے موقع پر قوم پرستوں کے مارچ پر پابندی عائد

09:06 PM, 8 Nov, 2018

وارسا : پولینڈ حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر قوم پرستوں کے مارچ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر نسل پرستی کے واقعات کو روکنے کے لیے قوم پرستوں کے مارچ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

شہر کی میئر کے مطابق اس پابندی کا مقصد ’نسل پرستی‘ کے واقعات کا انسداد ہے۔ پولینڈ میں اتوار کے روز یوم آزادی کی تقریبات منائی جانا ہیں۔ میئر ہانا گرونکیویچز والٹز نے کہا ہے کہ اس مارچ کے حوالے سے سلامتی کے خدشات نے بھی انہیں اس فیصلے پر مجبور کیا۔

قوم پرستوں اور انتہائی دائیں بازو کی تنظیموں نے کہا تھا کہ وہ رواں برس یوم آزادی کے موقع پر ایک بڑا مارچ کریں گی، جس میں ایک لاکھ تا ڈھائی لاکھ افراد شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں