زمبابوے:ہولناک حادثے میں47 افراد ہلاک

08:36 PM, 8 Nov, 2018

ہرارے : زمبابوے میں دو مسافر بسیں تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں ۔حادثے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خوفناک حادثہ زمبابوے کے دارلحکومت ہرارے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ ہرارے اور روسیپ کو ملانے والی ہائی وے پر آمنے سامنے سے آنے والی مسافر بسوں میں تصادم ہوا۔

حادثے میں 47 افراد جان سے گئے جبکہ کئی افراد کےشدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔زخمیوں اور مرنے والوں کو امدادی ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے میں ٹریفک خادثات معمول کے واقعات بن گئے ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ مقامی سطح پر کرپشن کے باعث شاہراوں کی حالت ابتر ہے اور گزشتہ برس جون میں بھی ملک کے شمالی حصے میں بس تصادم میں 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں