ملک میں سیاسی استحکام کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے: احسن اقبال

07:59 PM, 8 Nov, 2018

اسلام آباد : ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ توقع کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ٹیکس محصولات دو گنا کرے گی ، جب حکومت چھوڑی تو چار ہزار ارب روپے ٹیکس رقم قومی خزانے میں چھوڑی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ٹیکس محصولات دو گنا کرے گی ، جب حکومت چھوڑی تو چار ہزار ارب روپے ٹیکس چھوڑا تھا۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اقتدار سنبھالا تو ٹیکس 19 سو ارب روپے تھا ، برآمدات میں نئی اشیا شامل کرنی ہوں گی ، ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کے حوالے سے قرضوں کی شرح خراب نہیں ہوئی ہے ، آج پاکستان قرضوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے ، سرمایہ کار لانے کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے ، میانمار جیسے ملک میں ہم سے زیادہ سرمایہ کاری آ رہی ہے ، کوئی بھی ملک اپنے ملک میں ہونے والی سرمایہ کاری کو واپس نہیں جانے دیتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آج تک کسی ملک کا ایک پیسہ واپس نہیں کیا گیا ہے ، دو سو ارب ڈالر واپس لانے کی باتیں کی گئیں ۔

مزیدخبریں