کراچی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول ہفتہ 10 نومبر کو ہو گی۔
مفتی منیب الرحمٰن نے بتایا کہ 12 ربیع الاول بدھ 21 نومبر کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر مفتی منیب الرحمٰن نے ربیع الاول کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔