امریکہ کئی مرتبہ عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کی مشروط پیشکش کر چکا ہے:فوزیہ صدیقی

06:36 PM, 8 Nov, 2018

کراچی : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے کئی مرتبہ عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کی پیشکش کی لیکن پاکستان نے اس کے بدلے کسی اور چیز کو ترجیح دی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے متعدد مرتبہ پاکستان کو عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی لیکن کچھ نہیں ہو سکا ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کے بدلے بھی پاکستان کو پیشکش کی تھی کہ وہ عافیہ صدیقی کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن کچھ نہیں ہو سکا۔اس کے علاوہ امریکہ نے اپنے ایک بریگیڈئیر کے بدلے بھی عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستان نے کسی اور چیز کو ترجیح دی ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عمران خان اس سے قبل بھی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں عافیہ کی رہائی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کا کوئی حق نہیں ہونا چاہئے ۔

مزیدخبریں