ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پر پیشرفت ہو رہی ہے : فواد چودھری

06:24 PM, 8 Nov, 2018

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر پیشرفت ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر پیشرفت ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فروغ نسیم کی سربراہی میں ٹاسک فورس کام کرر ہی ہے ، نیب قوانین کی تبدیلی کا معاملہ اٹھایا ہے ، چھوٹے بھائی کو بڑے بھائی کے آڈٹ پر لگانا بے وقوفی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اعظم سواتی قابل آدمی ہیں انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا ، کل تمام تعلیمی ادارے کھلے ہوں گے ، عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔

مزیدخبریں