لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے پی ایس ایل سیزن فور میں اپنی ٹیم پشاور زلمی کو خیر باد کہتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق38سالہ محمد حفیظ نے یہ اعلان سوشل میڈیاویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ،اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ” پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکر گزار ہوں جن کے ساتھ تین سیزن رہنے کا موقع ملا اور بہت سی یادیں بنیں.
آپ سب کے ساتھ بہترین وقت گزرا،اب میں نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ،پشاور زلمی کے تمام مداحوں کی جانب سے ملنے محبت اور سپورٹ کے لیے ان کا شکر گزار ہوں،آپ سب کے لیے مستقبل میں بہترین کامیابیوں کے لیے دعا گو رہوں گا “۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل4 پلیئرز ڈرافٹ کی کیٹیگریز تیار کرنے کے سلسلے میں اجلاس ہوا، لاہور قلندرز کے عمر اکمل پہلے پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل تھے مگر اس بار تاحال ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس کی وجہ بیٹسمین کی جانب سے فکسنگ الزامات کی آئی سی سی تحقیقات بنیں، ان کی فرنچائز انھیں گولڈ کیٹیگری میں رکھنا چاہتی ہے مگر دیگر نے پلاٹینیم کا ہی تجویز کیا ہے۔
فخر زمان پلاٹینیم، یاسر شاہ ڈائمنڈ، بلال آصف، سہیل خان، عامر یامین، شاہین شاہ آفریدی، رضا حسن، بلاول بھٹی گولڈ، سہیل اختر، آغا سلمان، گلریز صدف، سلمان ارشد اور عمران خان جونیئر سلور جبکہ غلام مدثر ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے مصباح الحق، شاداب خان اور فہیم اشرف پلاٹینیم، محمد سمیع ، رومان رئیس اور آصف علی ڈائمنڈ، حسین طلعت گولڈ، احمد بٹ، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، محمد حسن اور وقاص مقصود سلور، محمد حسنین اور روحیل نذیر ایمرجنگ میں شامل ہیں، پہلے گولڈ میں شامل افتخار احمد کی کیٹیگری کا ابھی مزید جائزہ لیا جائےگا۔
کراچی کنگز کے شاہد آفریدی، محمد عامر اور بابر اعظم پلاٹینیم، عماد وسیم اور عثمان شنواری ڈائمنڈ، محمد رضوان، خرم منظور، مختار احمد اور ذوالفقار بابر گولڈ، اسامہ میر، تابش خان ، محمد عرفان جونیئر، سیف اللہ بنگش ، دانش عزیز سلور، حسن محسن، محمد طحہٰ اور مشتاق احمد کلہوڑو ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔
ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور محمد عرفان پلاٹینیم، سہیل تنویر اور جنید خان ڈائمنڈ، احمد شہزاد، صہیب مقصود، محمد عباس، شان مسعود اور عمر گل گولڈ، کاشف بھٹی ، محمد عرفان خان، سیف بدر، عثمان صدیق سلور اور عبداللہ شفیق ایمرجنگ میں شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور حسن علی پلاٹینیم، محمد اصغر اور حارث سہیل گولڈ، عمید آصف، حماد اعظم، سعد نسیم، تیمور سلطان،خالد عثمان، خوشدل شاہ سلور، ثمین گل، ابتسام شیخ اور محمد عارف ایمرجنگ کیٹیگری میں موجود ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد پلاٹینیم، محمد نواز ڈائمنڈ، اسد شفیق، راحت علی، عمر امین، انور علی اور حسان خان گولڈ، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی ،میر حمزہ، سعود شکیل، فراز احمد خان سلور ، محمد اعظم خان اور محمد جنید ایمرجنگ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 4کے لیے ڈرافٹ کا انعقاد 20نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔