لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ ون ڈے کیریئر کے 19سال مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے جبکہ گزشتہ روز کیویز نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دیکر 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
سیریز کی خاص بات شعیب ملک نے ون ڈے کیریئر میں 19سال مکمل کرلیے، وہ دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر23، جے سوریا21 اور جاویدمیانداد20سال تک انٹرنیشنل میچز میں میدانوں پر راج کرتے رہے۔
پاکستانی آل راؤنڈر نے چوتھے طویل کیریئر کا ریکارڈ اپنے نام کرایا ہے۔ انہوں نے ایک روزہ مقابلوں میں ڈیبیواکتوبر 1999میں ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ میں کیا تھا،نیوزی لینڈ کیخلاف گزشتہ روز کھیلا جانے والے میچ شعیب کے کیریئر کا 272 واں مقابلہ تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا رکھا۔