اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وفاقی وزرا کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیردفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود اور جہانگیر ترین کی بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2014 کے دھرنے کے موقع پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنما نامزد ہیں جس میں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے عدالت نے عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا ہے۔