حالیہ دھرنے اور احتجاج میں (ن)نے توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کرایا:فیاض الحسن چوہان

11:55 AM, 8 Nov, 2018

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حالیہ دھرنے اور احتجاج کے دوران مسلم لیگ (ن) نے منصوبہ بندی کے تحت توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کراکر حکومت پر حملہ کیا جبکہ ککڑی مافیا نے کل پریس کلب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ دھرنے اور احتجاج کے دوران مسلم لیگ (ن) نے منصوبہ بندی کے تحت توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کراکر حکومت پر حملہ کیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ مافیا کے فرنٹ مین رانا مشہود اور سرپرست حمزہ شہباز تھے،یہ تنقید کرتے رہیں گے اور حکومت اپنا کام کرتی رہے گی۔وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کل قومی اسمبلی میں حکومت کو اخلاقیات کی تعلیم دے رہے تھے۔

شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی معاہدے میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایااور اب وزیراعظم کی پالیسیوں پر بیان داغ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے تمام مافیا زکو گڈ گورننس سے جواب دیں گے، یہ چاہے جتنے مرضی حملے کرالیں ۔ وزیراعظم کے وژن پر قائم رہیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آسیہ بی بی رہا ہوکر ملتان سے اسلام آباد آگئی ہے،شہبازشریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے، دھونس اور دھاندلی سے پولٹری میں حمزہ شہباز نے کروڑوں روپے کمائے اورشہبازشریف کی گرفتاری پر احتجاج کا مطلب کھسیانی بلی کھمبا نوچے ہے۔

مزیدخبریں