جہانیاں:فراڈیوں نے جعل سازی کرتے ہوئے سکول ٹیچر کو 4 لاکھ سے محروم کر دیا ۔
ہیکرز کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ،حالیہ واقعہ میں فراڈیوں نے جعل سازی سے جہانیاں اوراحمدپورسیال میں شہریوں کے اکاؤنٹس کاصفایا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق احمدپورسیال کااسکول ٹیچربھی معلومات بتاکر 4 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا ،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بینک نمبرسے کال آئی کہ اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرناہے۔
ہیلپ لائن سے کال کرکے ڈیٹافراہم کرنے کاکہاگیا،جعلسازوں نے اکاؤنٹ کی معلومات لے کر ایک لاکھ 45 ہزاراپنے اکاو¿نٹ میں منتقل کرلیے،متاثرہ شخص نے الزام لگایا کہ بنک کا عملہ ان سے تعاون نہیں کر رہا ۔